غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مصری انٹیلی جنس وزیرنے فلسطین میں قومی مفاہمتی کوششوں کی کامیابی کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ فلسطینی قومی یکجتہی کا کریڈٹ حماس کی قیادت کو جاتا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کے دوران فلسطینی انٹیلی جنس وزیر نے کہا کہ فلسطینیوں میں مفاہمت اور مصالحت کے لیے حماس کی مساعی کو فلسطینی قوم ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھے گے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی جماعتوں میں مصالحت کے نتیجے میں فلسطینی قوم میں خوشی اور اطمینان کی فضاء پائی جا رہی ہے۔ انہوں نے حماس کی قیادت پر زور دیا کہ وہ قومی مفاہمت کا عمل منطقی انجام تک پہنچائیں۔
خالد فوزی کا کہنا تھا کہ ہم آنے والے دنوں میں آپ کا قاہرہ آمد کا انتظار کریں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ حماس کی قیادتÂ مفاہمت کا عمل مکمل کرنے لیے جلد از جلد قاہرہ کا دورہ کرے گی۔
اس موقع پر اسماعیل ھنیہ نے فلسطینیوں میں مفاہمت کے حوالے سے مصری کردار کو سراہا اور کہا کہ جس طرح مصری حکومت نے فلسطینیوں میں مصالحت کے لیے کوششیں کی ہیں اسی طرح قاہرہ آزاد اور خود مختار ریاست کے قیام کے لیے بھی موثر کردار ادا کرسکتا ہے۔
انہوں نے مصری قیادت کے دورہ غزہ کا شکریہ ادا کیا اور مہا کہ مصر کا سیاسی موقف قابل تحسین ہے۔ حماس کی قیادت جلد مصر کا دورہ کرے گی تاکہ مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے مزید بات چیت کی جاسکے۔
