• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ کے دو ملین فلسطینی بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں

منگل 04-07-2017
in حماس
0
0Pala7692
0
SHARES
4
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے یورپی ملکوں میں فلسطین کی نمائندہ تنظیموں کی جانب سے غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی کے خلاف ذمہ دارانہ کردار اداکرنے کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ فلسطینی تنظیموں نے یورپ میں غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف آواز اٹھا کر  فلسطینی قوم کے دل جیت لیے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل نے غزہ کے عوام پر 11 سال سے معاشی اور اقتصادی پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔ ان پابندیوں کے خلاف یورپی ملکوں میں مقیم فلسطینیوں کی نمائندہ تنظیموں نے جاندار مہم چلائی جس کا خیر مقدم کیا جانا چاہیے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے جہاں دو ملین انسان قیدیوں کی طرح زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ ان دو ملین شہریوں کو بنیادی انسانی حقوق کی بھی میسر نہیں ہیں۔

فوزی برھوم نے دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی پابندیوں کے خلاف آواز بلند کریں۔ ان  کا کہنا تھا کہ غزہ کے لاکھوں شہریوں کا اجتماعی محاصرہ انسانیت کی تذلیل اور توہین ہے اور اسے ہرصورت میں ختم ہونا چاہیے۔ دنیا کی زندہ ضمیر قوتوں ، تنظیموں اور اداروں کو فلسطینیوں کا ساتھ دینا چاہیے۔

خیال رہے کہ یورپی ملکوں میں سرگرم فلسطینی تنظیموں کی طرف سے غزہ کی پٹی کے علاقے پر اسرائیل کی مسلط کی گئی پابندیوں کے خاتمے کے لیے مہم شروع کی گئی ہے۔ حال ہی میں یورپی ملکوں میں فلسطینی کمیونٹی نے محصورین غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ریلیاں نکالیں جن میں انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کے کردار پر بھی کڑی تنقید کی ہے۔ یورپی ملکوں میں موجود فلسطینیوں نے غزہ کے مریضوں پر عائد کردہ سفری پابندیاں فوری طور پر اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ کے دو ملین فلسطینی بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.