• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ کی پٹی کے سیکیورٹی چیف ناکام قاتلانہ حملے میں زخمی

ہفتہ 28-10-2017
in حماس
0
0Pala9044
0
SHARES
4
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) حماس کے رہنما اور سابق وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ غزہ کے سکیورٹی کمانڈر توفیق ابونعیم پر قاتلانہ حملے میں اسرائیل ملوث ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ان کی گاڑی میں دھماکا خیز مواد نصب تھا جو دھماکے سے پھٹا۔ اس اقدام کا بظاہر مقصد انہیں قتل کرنا لگتا ہے۔

حماس کے رہنما اور سابق وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے کل اسپتال میں توفیق ابونعیم کی عیادت کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی جارحیت سے اسرائیل کا ہدف حماس کو فلطسینی عوام کےحقوق کے لیے جدوجہد سے روکنا اور فلسطینی سرزمین کی آزادی کے لئے جدوجہد کی راہ میں روڑے اٹکانا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطین میں غزہ پٹی کی حکمران جماعت حماس کے سیکیورٹی فورسز کے سربراہ توفیق ابو نعیم کار دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہوگئے تھے۔

غزہ پٹی کے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انٹرنل سیکیورٹی فورسز کے ڈائریکٹر جنرل توفیق ابو نعیم قتل کی ناکام کوشش میں اس وقت بچ گئے جب ان کی کار میں نصرت مہاجر کیمپ میں دھماکا ہوا۔

خیال رہے کہ غزہ میں یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر پیش آیا ہے جب حکمران جماعت حماس حکومتی اختیارات فلسطینی اتھارٹی کی جماعت الفتح اور فلسطینی صدر محمود عباس کے حوالے کرنے جارہی ہے۔

فلسطین کی دونوں حریف جماعتیں حماس اور الفتح نے ایک دہائی سے جاری اختلافات کو ختم کرتے ہوئے رواں ماہ ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ کی پٹی کے سیکیورٹی چیف ناکام قاتلانہ حملے میں زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.