غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کی پولٹ بیورو کے رکن خلیل الحیہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی عرب ملک کے خرچ پر غزہ کیÂ توسیع نہیں کی جائیگی۔ حماس رہنما کا کہنا تھا کہ مصر کی پوزیشن واضح ہے کہ کسی مصری زمین پر فلسطین کی توسیع کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خلیل الحیہ نے فلسطینی ٹی وی چینل الاقصیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلسطینی مفاہمت کے اطلاق کے لئے فتح اور فلسطینی اتھارٹی کےÂ سیاسی فیصلے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حماس فلسطینی مفاہمت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے نام نہاد ‘معاہدہ صدی’ کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے اس کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔
خلیل الحیہ نے کہا کہ حماس وفد نے قاہرہ دورے کے دوران فلسطینی عوام کے خدشات کا اظہار کیا تھا اور مصر میں موجود فلسطین کے ہمدردوں کے ساتھ متعدد مسائل پر بات چیت کی۔
خلیل الحیہ نے مصر کی جانب سے حماس کی پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو عرب ممالک کے دوروں سے روکنے کی افواہوں کی تردید کی اور بتایا کہ ایسا کوئی منصوبہ ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا۔
