• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ تباہی کے دھانے پر ہے اور نتائج سے کوئی باخبر نہیں: اسماعیل ھنیہ

منگل 06-03-2018
in حماس
0
0Pala10362
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے خبردار کیا ہے کہ آفت زدہ علاقہ غزہ کی پٹی تباہی کے دھانے پر ہے جو کسی بھی وقت آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش مسائل کسی بھی وقت کسی سنگین انسانی المیے کی شکل اختیار کرسکتے ہیں اور اس کا کسی کو کوئی علم نہیں ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے ان خیالات کا اظہار غزہ میں منعقدہ کل جماعتی کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے حماس کے اعلیٰ اختیاراتی وفد کے حالیہ دورہ مصر کےحوالے سے فلسطینی قیادت کو بریفنگ دی اور انہیں اعتماد میں لیا۔

غزہ کی پٹی میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پانچ اہم موضوعات قضیہ فلسطین، فلسطینیوں میں مصالحت امریکی صدر ڈنلڈ ٹرمپ کے نام نہاد امن منصوبے’صدی کی ڈیل‘ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ غزہ کی پٹی کے علاقے میں اسرائیلی پابندیوں اور فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی پالیسی کے باعث حالات سخت کشیدگی کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ تباہی کے دھانے پر ہے اور کسی کو خبر نہیں کہ اس خطرناک صورت حال کے نتائج کیا ہوسکتے ہیں۔

بعد ازاں صحافیوں سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے ھنیہ کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد فلسطینی قوم بالخصوص غزہ کے عوام کو درپیش مشکلات کے حوالے سے فلسطینی قیادت کے ساتھ صلاح مشورہ کرنا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ حماس کے وفد کا دورہ مصر کامیاب رہا۔ اس دورے کے دوران حماس اور مصر نے باہمی روابط کو مزید مستحکم کرنے اور فلسطینی عوام کے مسائل بالخصوص غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش مشکلات پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے تنازع فلسطین کے حوالے سے پیش کردہ مجوزہ امن پلان’صدی کی ڈیل‘ کو مسترد کردیا اور کہا کہ اس طرح کی نام نہاد امن اسکیموں کا مقصد قضیہ فلسطین کا تصفیہ کرنا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ تباہی کے دھانے پر ہے اور نتائج سے کوئی باخبر نہیں: اسماعیل ھنیہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.