• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 3 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

علاقائی قوتیں اور عالمی برادری مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہے: حماس

جمعہ 20-07-2018
in حماس
0
0Pala6646
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اسرائیلی کنیسٹ میں ’یہودی قومیت‘ سے متعلق ایک نئے نسل پرستانہ قانون کی منظوری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’یہودیت‘ کو اسرائیلی ریاست کی اساس قرار دینے کے نسل پرستانہ قانون کا اصل ہدف فلسطینی قوم کے وجود کو ختم کرنے کی سازشوں کو آگے بڑھانا، فلسطینیوں کی املاک، زمین، وطن اور مقدسات پر قبضہ کرنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کے انتہا پسندانہ اقدامات اور فیصلوں پر عالمی برادری اور علاقائی قوتوں کی خاموشی مجرمانہ پالیسی ہے جس کے نتیجے میں صیہونی ریاست کو اپنے جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

فوزی برھوم کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیل کے نسل پرستانہ قوانین حقائق تبدیل نہیں کرسکتے۔ فلسطینی قوم ارض فلسطین کی اصل مالک ومختار ہے  اور فلسطین پر کسی دوسری قوم کے تسلط کا کوئی جواز نہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی کنیسٹ (پارلیمنٹ) نے ایک نیا نسل پرستانہ قانون منظور کیا ہے جس میں یہودیت کو اسرائیل کا قومی مذہب اور یہودی قومیت کو ریاست کی بنیاد قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئینی پر رائے شماری میں 62 ارکان نے حمایت اور 55 نے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔

اس موقع پر عرب سیاسی اتحاد کی طرف سے بل کی کاپیاں پھاڑ کراس کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ عرب ارکان کنیسٹ نے اسپیکر’یولی اڈلچائن‘ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور انہیں ہال سے نکل جانے کو کہا۔

مذکورہ آئینی بل پر دوسری اور تیسری رائے شماری آئندہ بدھ کو متوقع ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا کہ ہرٹزل کے ویژن کے 122 سال کے بعد یہودی قوم آج اسرائیل کو یہودی قومی ریاست بنانے اور اپنے یہودی وجود کو تسلیم کرانے میں کامیاب ہوئی ہے۔

نسل پرستانہ بل میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل یہودیوں کا قومی وطن اور اسرائیل ان کا حق خود ارادیت ہے۔ اسرائیل صرف اور صرف یہودیوں کا ملک ہے اور پوری دنیا میں موجود یہودیوں کو اس کی طرف ھجرت کرنے اور یہاں آباد ہونے کا حق ہے۔ عظیم تر اسرائیل اس کا دارالحکومت اور عبرانی اسرائیل کی سرکاری زبان ہے۔ آج کے بعد عربی زبان قومی زبان کے درجے سے نکل چکی ہے۔ یہ قانون فلسطین میں صیہونی آباد کاری اور توسیع پسندی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعلاقائی قوتیں اور عالمی برادری مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہے: حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.