• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

سوڈانی صدر کی حماس ۔ فتح مصالحت پر فلسطینی قوم کو مبارک باد

پیر 16-10-2017
in حماس
0
0Pala8907
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے سوڈان کے صدر محمدعمر البشیر سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور انہیں حماس اور تحریک فتح کے درمیان مصر کی ثالثی کے تحت پائے مصالحتی معاہدے کے بارے میں آگاہ کیا۔

دوسری جانب صدر عمر البشیر نے حماس اور فتح کے درمیان مصالحتی معاہدے پر فلسطینی قوم کو مبارک باد پیش کی۔

اس موقع پر حماس کے لیڈر اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کاری میں عرب قیادت کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عرب قیادت نے فلسطینی دھڑوں میں صلح کرانے کے لیے قابل فخر کردار ادا کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز سوڈانی صدر عمر البشیر سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ اس موقع پر حماس رہنما نے امیر کویت کو فتح کے ساتھ طے پائے مفاہمتی معاہدے کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں میں یکجہتی کے تاریخی فیصلے کے پیچھے عرب ممالک کا مثبت کردار ہے۔ تمام عرب ممالک اور عرب رہنماؤں نے فلسطینی دھڑوں میں اتحاد کے لیے ہرممکن مدد اور معاونت کی ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے حماس اور فتح میں صلح کرانے میں مصری کردار کو سراہا اور کہا کہ مصر نے فلسطینی دھڑوں میں اتفاق پیدا کرنے کے لیے بڑے بھائی کا کردار ادا کیا ہے۔

دوسری جانب امیر کویت نے اسماعیل ھنیہ کو حماس اور فتح میں صلح کا معاہدہ کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی بھائیوں میں اتحاد نے عرب اقوام کو بھی خوش کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین تمام عرب ممالک اور عالم اسلام کا مشترکہ اور فوری حل طلب مسئلہ ہے۔

سوڈانی صدر نے فلسطینیوں کے درمیان مصالحت کی حمایت کرتے ہوئے فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق بالخصوص حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

اسماعیل ھنیہ نے سوڈانی صدر سے بات کرتے ہوئے سوڈان پر امریکی پابندیوں کے خاتمے پرانہیں مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ سوڈان نے بیس سال تک امریکا کی ناروا پابندیوں کا پوری قوت اور بہادری کے ساتھ مقابلہ کرکے امریکیوں کو اپنا فیصلہ تبدیل کرنے پرمجبور کیا۔

قبل ازیں اسماعیل ھنیہ نے امیر کویت الشیخ صباح، امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی، قطری زیرخارجہ ، روس کے نائب وزیرخارجہ میخائل بوگدانوف اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ٹیلفیون کرکے ان سے فلسطینی قومی مفاہمت پر تبادلہ خیال کیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieسوڈانی صدر کی حماس ۔ فتح مصالحت پر فلسطینی قوم کو مبارک باد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.