• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کے نائب صدرکی بیروت میں حسن نصراللہ سے ملاقات

جمعرات 02-11-2017
in حماس
0
0Pala9108
0
SHARES
3
VIEWS

بیروت – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے نائب صدر صالح العاروری نے گذشتہ روز لبنان میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ سے ملاقات کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ ملاقات بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈ کواٹر میں ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے بالخصوص فلسطین کی تازہ ترین صورت حال،غزہ  پراسرائیلی فوج کے تازہ حملے، صہیونی ریاست کی روز مرہ کی بنیاد پر جاری دہشت گردی اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان طے پانے والے مصالحتی معاہدے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری نے بدھ کو بیروت میں حزب اللہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے صیہونی ریاست کی جارحیت کے خلاف مل کر جدو جہد کرنے سے اتفاق کیا۔

حماس رہنما نے فلسطین کی موجودہ صورت حال، فلسطنیوں کے درمیان مصالحتی معاہدے اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی ایک سرنگ پر بمباری اور اس میں سات شہریوں کی شہادت کے بارے میں تفصیلات بیان کیں۔

حسن نصر اللہ نے حماس کے قائد کو یقین دلایا کہ ان کی جماعت صہیونی دہشت گردی کے مقابلے میں فلسطینی قوم کے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک سازش کے تحت خطے میں موجود مزاحمتی قوتوں کو کچلنا چاہتا ہے۔ اسرائیلی مظالم کے خلاف کام کرنے والی مزاحمتی تنظیمیوں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا ہونا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف حماس اور حزب اللہ ایک صفحے پرہیں۔

قبل ازیں حسن نصراللہ نے فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل رمضان عبداللہ شلح سے بھی ٹیلیفون پر بات چیت کی اور غزہ کی پٹی پراسرائیلی بمباری میں القدس بریگیڈ کے کارکنان کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

حسن نصراللہ نے فلسطینی مجاھدین پر بمباری کو دشمن کی بزدلانہ کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ مشکل کی گھڑی میں فلسطینی قوم اور مزاحمتی قوتوں کے ساتھ ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحماس کے نائب صدرکی بیروت میں حسن نصراللہ سے ملاقات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.