غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے گذشتہ روز مصر کے شہر اسکندریہ میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکندریہ میں دو ٹرینوں میں ہونے والے تصادم کے باعث شہریوں کی ہلاکت Â اور حادثے کے دکھ میں مصری قوم کے ساتھ ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکندریہ میں اس المناک حادثے نے پوری فلسطینی قوم کو دکھی کردیا ہے۔ Â حماس اور فلسطینی قوم مشکل کی اس گھڑی میں مصر کے ساتھ ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز مصر کے شہر اسکندریہ میں دو ٹرینوں کے آپس میں ٹکرانے سے کم سے کم پچاس افراد ہلاک اور ایک سو بیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
