• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس نے غزہ میں اپنی حکومت تحلیل کردی.. انتخابات کرانے پر آمادہ

اتوار 17-09-2017
in حماس
0
0Pala8607
0
SHARES
7
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی تنظیم حماس نے اتوار کو صبح سویرے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ پٹی میں اپنی حکومت تحلیل کر دی ہے۔ تنظیم نے رام اللہ میں رامی الحمداللہ کی حکومت کو دعوت دی ہے کہ وہ غزہ پٹی میں آ کر اپنی ذمے داریاں انجام دے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی جانب سے جاری بیان میں تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ وہ عام انتخابات کروانے اور مصر کی دعوت پر فتح تحریک کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے تا کہ 2011 کے قاہرہ معاہدے پر عمل درامد کا طریقہ کار طے ہو سکے۔ تنظیم نے قومی یک جہتی کی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے بھی اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ یہ فیصلے مصری کوششوں کے مثبت جواب کے طور پر سامنے آئے ہیں کیوں کہ مصر مصالحت کو یقینی بنانے اور فلسطینی صفوں میں خلیج ختم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

یاد رہے کہ حماس ، فتح اور بقیہ فلسطینی گروپوں کے درمیان مصری سرپرستی میں طے پائے جانے والے قاہرہ معاہدے کا متن قومی یک جہتی کی حکومت تشکیل دینے ، صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے کروانے اور تنظیم آزادیِ فلسطین کی قومی کونسل کے انتخابات کروانے کے علاوہ سکیورٹی اداروں کے ڈھانچوں کی از سر نو تشکیل کا تقاضہ کرتا ہے۔

ادھر قاہرہ میں بات چیت سے مطلع ایک ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ "مصر اتوار کے روز قاہرہ میں موجود حماس اور فتح تنظیموں کے وفود کے ساتھ ملاقاتوں کے نتائج کے حوالے سے ایک بیان جاری کرے گا اور فلسطینیوں کے بیچ باہمی مصالحت کو یقینی بنانے کے واسطے مذاکرات کے آغاز کا اعلان بھی کرے گا”۔

حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی سربراہی میں تنظیم کا ایک وفد تقریبا ایک ہفتہ قبل قاہرہ پہنچا تھا۔ وفد کی مصری جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ خالد فوزی کے ساتھ بات چیت ہوئی جب کہ فتح تحریک کے رہ نما عزام الاحمد کی قیادت میں ایک وفد نے ہفتے کی شام مصری ذمے داران کے ساتھ ملاقات کی۔

واضح رہے کہ غزہ پٹی میں حماس کی حکومت کے تقریبا 40 ہزار شہری اور عسکری ملازمین کی فلسطینی اتھارٹی کی حکومت میں کھپت اور سکیورٹی اداروں کا معاملہ ان اہم ترین مسائل میں سے ہیں جن کے نتیجے میں فتح اور حماس کے درمیان مصالحت کی کوششیں متعدد بار ناکامی سے دوچار ہو چکی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحماس نے غزہ میں اپنی حکومت تحلیل کردی.. انتخابات کرانے پر آمادہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.