• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس قومی حکومت کی ہرممکن مدد کرے گی:یحیٰی السنوار

منگل 26-09-2017
in حماس
0
0Pala8711
0
SHARES
3
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے غزہ کی پٹی میں سربراہ یحییٰ السنوار نے کہا ہے کہ فلسطینی قومی میں اتحاد اور مفاہمت ایک مقدس مشن ہے جسے ہرصورت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائےگا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں کل جماعتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں میں مفاہمت قومی بیداری کا پروگرام ایک عظیم مشن ہے۔ اس مشن کے ذریعے ہم فلسطینی قوم کو باہم متحد کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کسی قومی مفاہمت کو یقینی بنانے کی کوششوں رخنہ اندازی کی اجازت نہیں دیں گے۔

یحییٰ السنوار نے کہا کہ حماس فلسطینیوں کے درمیان قومی مفاہمت کے اس تاریخی موقعے کو ضائع نہیں ہونے دے گے۔ قومی مفاہمت کی قیمت فلسطین میں بیداری پروگرام ہے اور ہم یہ قیمت ضرور حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے اندرونی بحرانوں کو ہم برآمد نہیں کریں گے اور نہ ہی انہیں مزید پیچیدہ ہونے دیں گے۔ ہم قضیہ فلسطین کو موجودہ تنگ گلی سے نکال کراسے صحیح سمت میں آگے بڑھائیں گے۔ حماس کےوفد نے قاہرہ حکومت کے ساتھ قومی مفاہمت کے لیے جو کمٹ منٹ کی ہے اسے ہرصورت میں پورا کیا جائے گا۔

حماس رہنما کا کہنا تھا کہ بعض فلسطین دشمن قوتیں فلسطینیوں میں اتحاد نہیں چاہتیں مگر ہم کسی کو فلسطینیوں میں اختلافات بھلانے اور باہم متحد ہونے کی کوششوں میں رخنہ اندازی کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قومی مفاہمت اور فلسطینی عوام کے مسائل کے حل کے معاملے میں حماس کی قیادت میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں۔حماس غزہ کی پٹی میں قومی حکومت کو اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں ہرممکن سہولت فراہم کرے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحماس قومی حکومت کی ہرممکن مدد کرے گی:یحیٰی السنوار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.