• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

تحریک حماس کی کال پرغزہ میں زبردست مظاہرے

بدھ 19-04-2017
in حماس
0
0Pala6851
0
SHARES
0
VIEWS

خان یونس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ کی پٹی کے عوام کو معاشی مراعات سے محروم کرنے کی ظالمانہ پالیسی کے خلاف عوام مسلسل سراپا احتجاج ہیں۔ کل منگل کو غزہ کے کئی مقامات پر فلسطینی صدر محمود عباس کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین نے غزہ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی، بجلی کے بلوں میں اضافہ، نئے ٹیکسوں کا نفاذ اور ایندھن کی سپلائی روکے جانے کی شدید مذمت کی۔ غزہ میں ہونے والے مظاہروں میں شریک شہری سخت غصے میں تھے اور انہوں نے صدر محمود عباس سے فوری طور پر استعفیٰ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق احتجاجی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صدر محمود عباس غزہ کے حوالے سے اسرائیل کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

خان یونس میں فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی پالیسیوں کے خلاف نکالے گئے ایک جلوس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے مقامی رہ نما یونس الاسطل نے کہا کہ موجودہ اقدامات سے واضح ہوگیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی غزہ کے محصورین کے ساتھ نہیں بلکہ اسرائیل اور اس کےحواریوں کی آلہ کار بنی ہوئی ہے۔ مگر غزہ کے عوام نے فلسطینی اتھارٹی کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ اس کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی۔

یونس الاسطل نے کہا کہ غزہ کے عوام کے حقوق کا خیال رکھنا فلسطینی اتھارٹی کی آئینی اور سیاسی ذمہ داری ہے مگر بدقسمتی سے فلسطینی اتھارٹی قضیہ فلسطین کا تصفیہ کرنے کے ساتھ ساتھ غزہ کو تباہ وبرباد کررہی ہے۔

غزہ میں ایک دوسرے مقام پر احتجاجی جلسے سے خطاب کرتےہوئے بسام ابو الریش نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے بارے میں فلسطینی اتھارٹی کی پالیسی غیر اخلاقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں معاشی بحران کی تمام تر ذمہ داری صدر محمود عباس پر عائد ہوگی۔ انہوں نے غزہ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کمی واپس لینے اور غزہ کو بجلی کے بحران کے حل میں مدد دینے کے فوری ایندھن کی سپلائی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieتحریک حماس کی کال پرغزہ میں زبردست مظاہرے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.