• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

بیت المقدس بارے عالمی برادری مجرمانہ غفلت کا شکار ہے:حماس

جمعہ 02-06-2017
in حماس
0
0Pala7394
0
SHARES
2
VIEWS

دوحہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کی صہیونی سازشوں پرعالمی برادری ، عالم اسلام اور عرب ممالک کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی برادری بیت المقدس کے خلاف صہیونی ریاست کے مکروہ عزائم اور بخارآلود سازشوں کو روکنے میں مجرمانہ غلفت، لاپرواہی اور خاموشی کی مرتکب ہے۔

ادھر دوسری جانب فلسطین بھر میں آج جمعہ کو فلسطین میں صہیونی آباد کاری کے خلاف ’یوم الغضب‘ منایا جا رہا ہے۔ فلسطینی شہری آج جمعہ کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد احتجاجی مظاہرے، جلسے جلوس اور ریلیاں منعقد کررہے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نے کہا کہ عالمی برادری اور مسلم دنیا بیت المقدس کے خلاف جاری اسرائیلی انتقامی سیاست کو روکنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کو اسرائیل کی طرف سے لاحق خطرات کی تمام ذمہ داری تمام مسلمان حکومتوں اور مسلم امہ کے ایک ایک فرد پرعائد ہوتی ہے۔ صہیونی ریاست نے ایک منظم پالیسی کے تحت بیت المقدس کو یہودیانے کی سازشیں شروع کر رکھی ہیں۔ ایسے میں عالمی برادری بالخصوص مسلم ممالک کی خاموشی دانستہ لاپرواہی اور مجرمانہ غفلت کا شکار ہے۔ عالمی برادری کی مجرمانہ غفلت اور لا پرواہی کے نتیجے میں صہیونی ریاست کو اپنے جرائم جاری رکھنے کا موقع مل رہا ہے۔

حماس نے فلسطینی قوم بالخصوص سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے فلسطینیوں سے اپیل کی کہ وہ آج جمعہ کو اسرائیلی جرائم اور صہیونی آباد کاری کے خلاف یوم الغضب مظاہروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

عزت الرشق نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی جرائم کو بے نقاب کرنے کے لیے عرب، مسلمان ممالک کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر ذرائع ابلاغ کے ذریعے مہم چلانے کی ضرورت ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیت المقدس بارے عالمی برادری مجرمانہ غفلت کا شکار ہے:حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.