• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ایران کے موقف کی صداقت اور سچائی ثابت ہوچکی ہے، حماس

جمعہ 11-08-2017
in حماس
0
0Pala8225
0
SHARES
3
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) حماس کے شعبہ خارجہ امور کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں اپنی نیک نیتی اور سچائی کو ثابت کردیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق روزنامہ فلسطین سے بات چیت کرتے ہوئے حماس کے رہنما اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ حماس اور ایران کے درمیان تعلقات کو پچیس برس گزر گئے ہیں اور یہ تعلقات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حماس کے لیے مسئلہ فلسطین کے بارے میں ایران کے موقف کی صداقت اور سچائی ثابت ہوچکی ہے۔ اسامہ حمدان نے کہا کہ فلسطینیوں کے مفادات کے تناظر میں حماس دنیا کے تمام ملکوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ملکوں کے ساتھ ہمارے تعلقات کی بنیاد مسئلہ فلسطین، فلسطینیوں کے حقوق اور ان کی جد وجہد کے بارے میں ان ملکوں کے نظریات پر استوار ہوں گے۔

حماس کے شبعہ خارجہ امور کے سربراہ نے واضح کیا کہ سر زمین فلسطین کی آزادی کی جنگ بدستور جاری ہے اور اس وقت تک جاری رہے گی جب تک فلسطین کا چپہ چپہ غاصبانہ قبضے سے آزاد نہیں ہوجاتا۔ انہوں نے سعودی اخبار الریاض کی جانب سے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیئے جانے کے بارے میں کہا کہ اس اخبار کے خلاف سعودی عرب کے اندر اور باہر سے جو ردعمل سامنے آیا ہے وہ اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ علاقے کے عوام اور سرزمین فلسطین کے درمیان گہرا تعلق پایا جاتا ہے۔

حماس کے شعبہ خارجہ امور کے سربراہ نے ایک بار پھر فلسطینیوں کے درمیان قومی آشتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سرزمین فلسطین کو آزاد کرانا اور فلسطینیوں کی حقوق کی بالادستی تمام گروہوں کی ذمہ داری ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieایران کے موقف کی صداقت اور سچائی ثابت ہوچکی ہے، حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.