• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

امریکی پابندیوں کا خاتمہ، اسماعیل ھنیہ کی سوڈانی صدر کو مبارک باد

پیر 09-10-2017
in حماس
0
0Pala8835
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے صدر اسماعیل ھنیہ نے نے سوڈان پر بیس سال سے عائد امریکی پابندیوں کے خاتمے پر سوڈانی صدر محمد عمر البشیر کو مبارک باد پیش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دو عشروں تک ظالمانہ امریکی پابندیوں کے خلاف خرطوم کا جرات مندانہ موقف باعث فخر اور قابل تحسین ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل امریکی حکومت نے سوڈان پر 20 سال سےعائد اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ نے سوڈان کے صدر عمر البشیر کے نام اپنے ایک تہنیتی مکتوب میں سوڈانی حکومت اور قوم کو امریکی پابندیوں کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

مکتوب میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے سوڈان پر عائد اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ فلسطینی قوم کے لیے بھی خوش خبری ہے۔ برادر مسلمان سوڈان کی حکومت اور قوم نے بیس سال تک امریکی ڈھٹائی کا پوری جرات کے ساتھ مقابلہ کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ سوڈانی قوم امریکیوں سامنے جھکنے والی نہیں۔ امریکا کو آخر کار اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سوڈان پر عائد پابندیوں کو ختم کرنا پڑا ہے۔

حماس رہنما کا کہنا ہے کہ سوڈان پر بیس سال تک عائد پابندیوں کے منفی نتائج کا ذمہ دار امریکا ہے۔ امریکی حکومت کو ان پابندیوں کے سوڈانی قوم پر پڑنے والے منفی اور تباہ کن نتائج کا بھی ازالہ کرنا ہو گا۔

اسماعیل ھنیہ نے سوڈانی حکومت اور قوم کی جانب سے فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت کے لیے ہرفورم پر آواز بلند کرنے کے عزم کو سراہا اور کہا کہ خرطوم نے ہمیشہ فلسطینیوں کے دیرینہ حقوق کی حمایت کی ہے۔ فلسطینی قوم اور حماس سوڈان کے استحکام، خوشحالی اور ترقی کی ہمیشہ خواہاں رہے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieامریکی پابندیوں کا خاتمہ، اسماعیل ھنیہ کی سوڈانی صدر کو مبارک باد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.