• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

امریکہ بیت المقدس کا مالک نہیں، حماس

ہفتہ 23-12-2017
in حماس
0
0Pala9613
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) حماس کے سربراہ اسما‏عیل ہنیہ نے فلسطین کے بارے میں امریکہ کی نئی سازشوں کی بابت خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ بیت المقدس کا مالک نہیں جسے وہ اسرائیل کو تحفے میں پیش کر دے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ ان کے پاس ایسی اطلاعات ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ سرزمین فلسطین کے حوالے سے بعض نئے فیصلے کرنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کو ایک یہودی مملکت کے طور پر تسلیم کرنے، فلسطینیوں کی وطن واپسی کے حق کو منسوخ کرنے اور اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کو قانونی قرار دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

حماس کے سربراہ نے کہا کہ یہ ان تمام لوگوں کے لیے، سینچری پیکٹ کے نام سے موسوم اتفاق رائے کی نشانیاں ہیں، جو امریکی پالیسیوں پر بھروسہ کیے بیٹھے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ نے واضح کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قدس کے مالک نہیں جو اس شہر کو بطور تحفہ اسرائیل کو پیش کر دیں اور اسرائیل بھی قدس جیسے تحفے کے لائق نہیں ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ اسرائیل نام کا جب کوئی ملک، دنیا میں موجود نہیں ہے تو قدس اس کادارالحکومت کیسے ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے ترجمان خالد الازبط نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ بیت المقدس اور فلسطینی کی آزادی کے لیے تحریک مزاحمت کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے تک ایسے اجلاسوں میں صرف تقریروں کی حد تک ہی بات کی جاتی تھی لیکن ایسا پہلی بار ہوا ہے جب ایک سو اٹھا‏ئیس ملکوں نے فلسطین کے بارے میں امریکہ اور اسرائیل کے موقف کو مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات پوری طرح واضح ہے کہ امریکی حکومت اس صورتحال سے خوش نہیں ہے۔

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے ترجمان نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کے رکن ملکوں کی جانب سے یہ حمایت، دنیا کی دیگر اقوام اور خاص طور سے فلسطینی قوم کے حقوق کی سربلندی کی جانب بنیادی قدم ثابت ہو گی اور بعض ملکوں کو اسرائیل کی ہمہ جانبہ حمایت سے روکنے کا سبب بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرار داد سے فلسطین کے اندر اور باہر نیا جوش و ولولہ پیدا ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعرات کے روز کے بھاری اکثریت کے ساتھ فلسطین کے حق میں ایک قرار داد کی منظوری دی ہے۔ اس قرار داد کی رو سے اقوام متحدہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہیں کرے گی۔ مذکورہ قرار داد کے حق میں ایک سو اٹھائیس ملکوں نے ووٹ دیے جبکہ مخالفت میں صرف نو ووٹ پڑے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieامریکہ بیت المقدس کا مالک نہیں، حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.