• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

الیکٹرانک گیٹ کی تنصیب قبلہ اوّل پرتسلط جمانے کی سازش ہے:حماس

منگل 18-07-2017
in حماس
0
0Pala7890
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ نے قبلہ اوّل میں داخلے کے لیے اسرائیلی فوج کی برقی دروازوں کی تنصیب کو مسجد اقصیٰ پر تسلط جمانے کی مکروہ سازش قرار دیا ہے۔ حماس نے فلسطینی قوم پر زور دیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کے دفاع اور اسرائیلی جرائم کے مقابلے کے لیے ہرطرح کی قربانی کے لیے تیار رہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان عبدالطیف القانوع نے قبلہ اوؔل میں داخلے کے لیے عاید کردہ نئی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ صہیونی پابندیوں پرعمل درآمد سے صاف انکار کردیں۔

حماس کے ترجمان نے کہا کہ  اسرائیلی حکومت قبلہ اوؔل پراپنا تسلط مستحکم کرنے کے لیے مقدس مقام کے داخلی راستوں پر الیکٹرانک گیٹ نصب کررہی ہے۔

سیکیورٹی محض ایک ڈھونگ ہے۔ تازہ قدغنوں کا اصل مقصد مسجد اقصی میں فلسطینی نمازیوں کو عبادت سے روکنا اور یہودیوں کو کھلی چھٹی دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ، حرم قدسی اور القدس کے تمام تاریخی مقامات صرف فلسطینیوں اور مسلمانوں کی ملکیت ہیں۔ فلسطینیوں کو ان مقامات میں آنے جانے کا مکمل حق حاصل ہے اور کوئی طاقت فلسطینیوں پر قدغنیں عاید نہیں کرسکتی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی انتظامیہ کی پابندیاں دشمن کی کھلی جارحیت اور قبلہ اوؔل پر قبضے کی سازشوں کا تسلسل ہے۔ فلسطینی قوم اسرائیلی پابندیوں کو جرائم قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیں۔

حماس نے فلسطینی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ دفاع قبلہ اوؔل کے لیے مزاحمت تیز کریں اور اسرائیلی جرائم اور ریاستی طاقت کے استعمال کی پرواہ کیے بغیر مقدس مقام کے دفاع کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی طرف سے قبلہ اوؔل میں داخلے کے لیے عائد کردہ پابندیوں کے خلاف فلسطینی قوم کی طرف سے ایک ہی پیغام جانا چاہیے کہ ہمیں صہیونی قدغنیں قبول نہیں۔ فلسطینی قوم اسرائیلی پابندیوں کو پاؤں کی ٹھوکر پر رکھتےہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے داخلی راستوں پر کیمرے نصب کرنے کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک واک تھرو گیٹ بھی نصب کرنا شروع کئے ہیں۔ فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی پابندیوں کو جوتی کی نوک پر رکھتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieالیکٹرانک گیٹ کی تنصیب قبلہ اوّل پرتسلط جمانے کی سازش ہے:حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.