غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مصر کی الجیزہ گورنری میں مصری پولیس پر ایک مسلح گروپ کےحملے میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی جماعت الجیزہ میں مصری فوجیوں پر حملے کو مصر کے استحکام پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس کارروائی کی شدید مذمت کرتی ہے۔فوزی برھوم کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم اور حماس مصر کی تمام آفات سے تحفظ کے لیے دعا گو ہے۔ الجیزہ میں پولیس اہلکاروں پر حملے کا واقعہ اندوہ ناک ہے اور حماس اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
