• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

الجزیرہ پر پابندی اسرائیل کی ابلاغی دہشت گردی ہے:حماس

منگل 08-08-2017
in حماس
0
0Pala8183
0
SHARES
3
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے قطر کے الجزیرہ ٹی وی چینل کے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم دفاتر بند کرنے اور ملک میں ٹی وی چینل کی نشریات دکھانے پر پابندی کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ الجزیرہ ٹی وی چینل بند کرنا صہیونی ریاست کی ابلاغی دہشت گردی کے مترادف ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں الجزیرہ ٹی وی چینل کی نشریات دکھانے پر پابندی کا اسرائیلی اقدام قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔

اسرائیلی حکومت کے اس اقدام سے صہیونی ریاست کے ابلاغی اداروں کے خلاف دشمنی کے چلن کی قلعی کھول دی ہے۔ الجزیرہ کی بندش دراصل صہیونی ریاست کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرنے کی کوششوں کو دبانے اور فلسطینی قوم پر ڈھائے جانے والے مظالم کی پردہ پوشی کی مجرمانہ سازش ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس الجزیرہ ٹی وی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ الجزیرہ نے اعلیٰ پیشہ وارانہ ابلاغی معیارات کو برقرار رکھتے ہوئے ہمیشہ فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کی ہے۔ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کے مسلط کردہ مظالم اور پابندیوں کو بے نقاب کرنے اور مسجد اقصیٰ میں حالیہ ایام میں اسرائیلی غنڈہ گردی کو اجاگر کرتے ہوئے مقام مقدس کے دفاع میں الجزیرہ کا کلیدی کردار ہے۔

خیال رہے کہ اتوار کے روز اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ فلسطینی شہروں میں موجود الجزیرہ ٹی وی چینل کے تمام دفاتر بند کرتے ہوئے چینل سے وابستہ صحافیوں کو لائسنس منسوخ کردیے تھے۔

چینل پر پابندی سے قبل اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے دھمکی دی تھی کہ وہ الجزیرہ کو بند کرنے کا حکم دینے والے ہیں۔ انہوں نے الجزیرہ ٹی وی پر اسرائیل کے خلاف اشتعال پھیلانےاور نفرت کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieالجزیرہ پر پابندی اسرائیل کی ابلاغی دہشت گردی ہے:حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.