غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے درمیان مصالحتی مساعی کو آگے بڑھانے میں ہرممکن مدد فراہم کریں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے رکن خلیل الحیہ نے ایک بیان میں بتایا کہ جمعرات کے روز جماعت کے رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے امن مندوب نیکولائی ملاڈینوف سے ملاقات ہوئی تھی۔ اس ملاقات میں حماس کی قیادت نے ’یو این‘ مندوب پر زور دیا تھا کہ وہ فلسطینیوں کے درمیان مصالحتی کوششوں کو ثمر آور بنانے میں معاونت کرے۔الحیہ نے کہا کہ ان کی جماعت نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے درمیان مصالحتی کوششوں کے لیے قائم کردہ تین رکنی کمیٹی میں شامل ہو تاکہ فلسطینی مفاہمتی عمل آگے بڑھایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ مشرق وسطیٰ کے لیے قائم کردہ گروپ چارÂ کا رکن ہے۔ اس لیے اس کے پاس کوئی عذر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں میں مصالحت کا عمل سست روی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ کئی تکنیکی نوعیت کی رکاوٹیں موجود ہیں۔ مصالحت کا عمل آگے بڑھانے کے لیے سیاسی قوت فیصلہ کی بھی ضرورت ہے۔ تمام فریقین کو اپنے مؤقف میں لچک کا بھرپور مظاہرہ کرنا ہوگا۔
