• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسماعیل ہنیہ کی مصری فوجیوں کے ’’پرسہ کیمپ‘‘ میں شرکت

اتوار 09-07-2017
in حماس
0
0Pala7759
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غزہ کی کراسنگ رفح سے متصل مصری علاقے میں گزشتہ دنوں مسلح حملوں میں جاں بحق ہونے والے مصری فوجیوں کی تعزیت کے لئے سول سوسائٹی اور مقامی انجمنوں نے علاقے میں ’’پرسہ کیمپ ‘‘لگایا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مغربی غزہ کے مصری کمیونٹی کلچرل سینٹر میں پرسہ  کیمپ لگتے ہی دسیوں شہری، قومی اور اسلامی رہنما کیمپ میں تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لئے جوق درجوق آتے رہے۔ یاد رہے کہ جاں بحق ہونے والے مصری فوجیوں کی تعزیت کے لئے کیمپ قبائل کی سپریم کونسل کے تعاون سے لگایا گیا تھا۔

ہفتے کی رات اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ہینہ بھی تعزیتی کیمپ آئے جہاں انہوں نے مسلح حملے میں جان سے ہاتھ دھونے والے مصری فوجیوں کے لواحقین اور عوام سے اظہار تعزیت کیا۔

اسماعیل ہینہ کے ہمراہ حماس کے متعدد دیگر قائدین بھی تعزیت کیمپ آئے، کیمپ میں مصری کیمونٹی کے ارکان نے ان کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر اسلامی اور قومی جماعتوں کے قائدین بھی موجود تھے۔

مصری فوج نے رفح کے علاقے میں مسلح افراد کے حملے میں 26 سپاہیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔ جوابی کارروائی میں 40 حملہ آور بھی ہلاک ہوئے جبکہ خونی کارروائی کی ذمہ داری انتہا پسند تنظیم ’’داعش‘‘ نے قبول کی تھی۔

اس حملے کی فلسطین کے طول وعرض میں شدید مذمت کی گئی۔ حماس نے اسے ’’مجرمانہ فعل‘‘ اور ’’دہشت گرد حملہ‘‘ قرار دیا تھا۔ حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے مصری فوجیوں کو نشانہ بنانے کے عمل کو ’’بزدلانہ دہشت گردی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا نشانہ صرف مصر کی سیکیورٹی اور استحکام نہیں بلکہ اس کے اثرات عرب دنیا کے مجموعی استحکام پر بھی پڑے ہیں۔

فوجیوں کو نشانہ بنانے کی جہاد اسلامی اور فتح سمیت متعدد دیگر تنظیموں نے بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ ایسے مجرمانہ افعال کا فائدہ  صہیونی دشمن کو پہنچتا ہے کیونکہ اسلامی اور عربی دنیا کی سیکیورٹی اور استحکام کو پہنچنے والے نقصانات کا فائدہ صرف اسرائیل ہی اٹھا سکتا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسماعیل ہنیہ کی مصری فوجیوں کے ’’پرسہ کیمپ‘‘ میں شرکت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.