• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسماعیل ھنیہ کا تیونسی صدر، عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کو فون

منگل 17-10-2017
in حماس
0
0Pala8917
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے تیونس کے صدر الباجی قائد السبسی اور عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں اسماعیل ھنیہ نے انہیں حماس اور تحریک فتح کے درمیان مصر کی ثالثی کے تحت پائے مصالحتی معاہدے کے بارے میں آگاہ کیا۔

دوسری جانب صدر السبسی اور احمد ابوالغیط نے حماس اور فتح کے درمیان مصالحتی معاہدے پر فلسطینی قوم کو مبارک باد پیش کی۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطینی سیاسی دھڑوں میں طے پائے مصالحتی معاہدے کا خیر مقدم کیا اور فلسطینی مفاہمت اور قومی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

اس موقع پر حماس کے لیڈر اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کاری میں عرب قیادت کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عرب قیادت نے فلسطینی دھڑوں میں صلح کرانے کے لیے قابل فخر کردار ادا کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز تیونس کے صدر الباجی قائد السبسی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ اس موقع پر حماس رہنما نےانہیں فتح کے ساتھ طے پائے مفاہمتی معاہدے کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں میں یکجہتی کے تاریخی فیصلے کے پیچھے عرب ممالک کا مثبت کردار ہے۔ تمام عرب ممالک اور عرب رہنماؤں نے فلسطینی دھڑوں میں اتحاد کے لیے ہرممکن مدد اور معاونت کی ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے حماس اور فتح میں صلح کرانے میں مصری کردار کو سراہا اور کہا کہ مصر نے فلسطینی دھڑوں میں اتفاق پیدا کرنے کے لیے بڑے بھائی کا کردار ادا کیا ہے۔

بعد ازاں اسماعیل ھنیہ نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط سے بھی ٹیلیفون پر بات چیت۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں اسماعیل ھنیہ نے سوڈان کے صدر عمر البشیر، امیر کویت الشیخ صباح، امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی، قطری زیرخارجہ ، روس کے نائب وزیرخارجہ میخائل بوگدانوف اور دیگر عالمی رہ نماؤں سے ٹیلفیون کرکے ان سے فلسطینی قومی مفاہمت پر تبادلہ خیال کیا۔

ان تمام عالمی رہنماؤں سے بات چیت کے دوران اسماعیل ھنیہ نے انہیں بتایا کہ اگرچہ فلسطین میں قومی حکومت کی تشکیل اور مصالحت کو عمل شکل دینے کی راہ میں کئی مشکلات اور چیلنجز بھی حائل ہیں مگرحماس تمام تر مشکلات کے علی الرغم قومی مصالحت کے عمل کو آگے بڑھائے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسماعیل ھنیہ کا تیونسی صدر، عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کو فون
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.