• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسماعیل ھنیہ کا الغانم کو فون، اسرائیلی وفد کو کانفرنس سے نکالنے کی ستائش

جمعہ 20-10-2017
in حماس
0
0Pala7146
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کویتی پارلیمان (مجلس الامۃ) کے اسپیکر مرزوق غانم سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے روس میں ایک کانفرنس کے دوران اسرائیلی وفد کونکال باہر کرنے کے اقدام کو غیرمعمولی طور پر سراہا ہے۔ اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ مرزوق الغانم نے روس میں منعقدہ عالمی پارلیمان کے اجلاس میں شریک اسرائیلی وفد کو قاتل اور غاصب قرار دیتے ہوئے کانفرنس سے نکال باہر کرنا قابل قدر اقدام ہے۔ پوری فلسطینی قوم ان کے اس اقدام پرانہیں مبارک باد پیش کرتی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دو روز قبل روس کے شہر سینٹ پیٹرس برگ میں عالمی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اپنے خطاب سے قبل کانفرنس میں موجود اسرائیلی وفد کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں بچوں کے قاتل اور غاصب کہا اور ان سے اجلاس سے نکل جانے کا مطالبہ کیا۔ ان کے اس مطالبے کے بعد صیہونی ریاست کا وفد اجلاس سے نکل گیا۔

حماس کے میڈیا سیل کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ نے مرزوق الغانم سے بات کرتے ہوئے ان کے روس میں صہیونی وفد کو نکال باہر کرنے کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے فلسطینی قوم کے حوالے سے پوری مسلم امہ کے ضمیر اور دل کی بات کی۔ ایسے فورم پر فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت اور قضیہ فلسطین کی حمایت کا اس سے بہتر انداز نہیں ہوسکتا۔ کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے فلسطینی قوم کے دل جیت لیے ہیں۔

حماس کے سربراہ نے عالمی فورم پر صیہونی وفد کی درگت پر کویتی اسپیکر کا شکریہ ادا کیا اور کیا کہ حماس اور پوری فلسطینی قوم، شہداء کے اہل خانہ، اسیران اور تمام مظؒلوم فلسطینیوں کو فخر ہے کہ ایک عالمی فورم پر مرزوق الغانم نے کلمہ حق ادا کیا اور دنیا کو بتایا کہ صیہونی غاصب اور فلسطینی قوم کے بچوں کے قاتل ہیں۔

دوسری جانب مرزوق الغانم نے حماس کے لیڈر کی طرف سے رابطہ کرنے اور ان کے اقدام کی تحسین کرنے کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے روس میں عالمی پارلیمانی فورم پر جو کہا وہ میرا قومی اور آئینی فریضہ تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسماعیل ھنیہ کا الغانم کو فون، اسرائیلی وفد کو کانفرنس سے نکالنے کی ستائش
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.