فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کے کئی رہنماؤں پر مشتمل وفد نے پولیس کی غلطی سے فائرنگ میں جاں بحق بچے کے والدین سے ملاقات اور ان سے السحبانی کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ دو روز قبل غزہ کی پٹی میں الصبرہ کے مقام پر دو متحارب گروپوں کے درمیان لڑائی جاری تھی۔ اس دوران پولیس نے دونوں گروپوں کو منتشر کرنے کے لیے کارروائی کی۔ اس دوران پولیس اہلکار کی بندوق سے غلطی سے گولی چلنے سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا تھا۔
اسماعیل ھنیہ کے دفتر سے جاری ان کے نام منسوب ایک بیان میں پولیس کی فائرنگ سے بچے کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ بچے کے والدین سے تعزیت کی گئی۔ انہوں نے واقعے کی تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔
