• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مصالحت قومی پروگرام کی ’کرین‘ ناکام نہیں ہونے دیں گے:السنوار

پیر 09-10-2017
in حماس
0
0Pala8836
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے مرکزی رہنما اور غزہ کی پٹی میں جماعت کے سیاسی شعبے کے صدر یحییٰ السنوار نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کو مفاہمت اور مصالحت کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا ہے۔ ہمیں ہرصورت میں مفاہمت کے عمل کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مصالحت قومی پروگرام کے لیے’کرین‘ کا درجہ رکھتی ہے اور اس کے نتیجے میں قضیہ فلسطین کے تصفیے کی سازشوں کو ناکام بنانے میں مدد ملے گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مصر روانگی سے قبل غزہ کی پٹی میں جماعت کے ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یحییٰ السنوار نے کہا کہ قومی مفاہمت کےلیے تمام جماعتوں کو ایک جیسے خلوص کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

اجلاس میں حماس کے مرکزی رہنما اور جماعت کے پارلیمانی لیڈر خلیل الحیہ اور صلاح الدین بردویل بھی موجود تھے۔

یحییٰ السنوار نے کہا کہ قومی مصالحت کی گاڑی اپنی منزل کی طرف چل پڑی ہے۔ اب اس کی واپسی اور پیچھے کی طرف پلٹنے  کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے تمام فلسطینی دھڑوں کو متنبہ کیا کہ وہ قومی مفاہمتی مساعی کے دوران قوم دشمن عناصر کی سازشوں سے آگاہ رہیں اور ان سازشوں کو ناکام بنائیں۔

خیال رہے کہ فلسطینی جماعتیں کل مصر کی نگرانی میں قومی مصالحت کے لیے قاہرہ میں مذاکرات کر رہی ہیں۔ اس موقع پر حماس رہنما ڈاکٹر خلیل الحیہ نے کہا کہ ان کی جماعت قومی مصالحت کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس نے مفاہمت کے لیے ہمیشہ لچک کا مظاہرہ کیا۔ اب واپسی کی طرف پلٹنے کوئی جواز نہیں رہا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.