غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) شام میں اسرائیلی فوج کے ایک جنگی طیارے کو مار گرائے جانے کے بعد اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔
Â
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں
اسرائیلی فوج کے جنگی طیارے کو مار گرائے جانے کے بعد قابض کی طرف سے غزہ پربھی اسرائیلی فوج جارحیت کرسکتی ہے۔ اس ممکنہ جارحیت کے پیش نظرالقسام کے کارکنان نے ہنگامی حالت نافذ کی ہے۔
القسام بریگیڈ کے ترجمان نے بتایا کہ شمالی فلسطین میں پیدا ہونے والی صورت حال کے تناظر میں القسام بریگیڈ کے کارکنان کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر کسی قسم کی کارروائی کی جاسکتی ہے۔
خیال رہے کہ ہفتے کے روز شام میں جنگی کارروائی کے دوران شامی فوج نے اسرائیل کا ایک ’ایف 16‘ جنگی طیارہ مار رگرایا تھا۔ÂÂ اس واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے شام میں وسیع پیمانے پر حملے شروع کیے ہیں۔
