• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

رائد صلاح کو دفاع قبلہ اوّل کی سزا دی جا رہی ہے: حماس

بدھ 16-08-2017
in حماس
0
0Pala8280
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے بزرگ فلسطینی رہنما الشیخ رائد صلاح کی اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جماعت کا کہنا ہے کہ الشیخ رائد صلاح  کی گرفتاری فلسطینی قوم پر خوف کی سیاست مسلط کرنے کی مجرمانہ صہیونی سازش ہے جس کا مقصد اندرون فلسطین کی سرکردہ شخصیات کو چن چن کر انتقام اور عتاب کا نشانہ بنانا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان حسام بدران نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں الشیخ رائد صلاح کی جس بے رحمانہ انداز میں گرفتاری عمل میں لائی گئی اس سے صہیونی ریاست کی فلسطینیوں کے خلاف خوف کی سیاست مسلط کرنے ظالمانہ پالیسی کی عکاسی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اندرون فلسطین کی مذہبی اور سیاسی قیادت کو انتقام کی بھینٹ چڑھا رہا ہے۔

حسام بدران کا کہنا تھا کہ الشیخ رائد صلاح کی گرفتاری اسرائیلی ریاست کی کھلی غنڈہ گردی اور بدمعاشی ہے۔ رائد صلاح کے خلاف عائد کردہ اسرائیلی پولیس کے تمام الزامات قطعی بے بنیاد اور باطل ہیں۔ الشیخ رائد صلاح کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ صہیونی ریاست کی نسل پرستانہ سرگرمیوں کو بے نقاب کرتے اور دفاع القدس اور الاقصیٰ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہیں مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے کوششیں کرنے کے جرم میں پکڑا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی نمائندہ تنظیم اسلامی تحریک کے امیر الشیخ رائد صلاح کو حراست میں لے لیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieرائد صلاح کو دفاع قبلہ اوّل کی سزا دی جا رہی ہے: حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.