غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہÂ کا کہنا ہے کہ ان کی تحریک قومی مفاہمت کے لئے ہر طریقہ اپنانے کو تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ باہمی تقسیم کو ختم کرنے کے لئے اعتماد کے پل تعمیر کرنا ہوں گے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس رہنما نے یہ بات ایک کھلے خط میں کی تھی جس کا عنوان :مفاہمت ایک عزم اور فیصلے کا حصہ ہے اور اس میں مغربی کنارہ اور غزہ شامل ہیں” تھا۔خط میں ھنیہ کا کہنا تھا کہ "ہمیں اس بار پر یقین ہے کہ عزم، فیصلہ سازی اور فیصلے پر عمل درآمد کی طاقت کے نتیجے میں ہم اپنی قوم سے کئے گئے وعدوں کو پورا کردیں گے۔
"
ان کا مزید کہنا تھا کہ "ہمیں آج یہ محسوس ہورہا ہے کہ ہم مفاہمت کی راہ پر چلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ حماس کی قیادت نے غزہ کی انتظامی کمیٹی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ فلسطینی حکومت غزہ میں کام کرسکے۔”
