• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کے وفد کا 21 روزہ دورہ مصراختتام پذیر،قیادت غزہ واپس

جمعرات 01-03-2018
in حماس
0
0Pala10289
0
SHARES
3
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے مصر کا تاریخی اور طویل ترین دورہ مکمل کرلیا ہے جس کے بعد وفد غزہ پہنچ گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کا وفد بدھ کو تین ہفتوں کے بعد رفح گذرگاہ سے واپس غزہ پہنچا۔

اس موقع پر حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قیادت کا دورہ مصر کامیاب اور نتیجہ خیز رہا ہے۔ قاہرہ میں مصری حکام کے ساتھ بات چیت کے لیے نہ صرف فلسطین کےاندر بلکہ بیرون ملک موجود حماس کی قیادت نے بھی شرکت کی۔ مصری حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں قضیہ فلسطین کی موجودہ صورت حال، غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش مشکلات، فلسطینیوں میں مصالحت اور حماس۔ مصر دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

خال رہے کہ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کا اعلیٰ اختیاراتی وفد 21 روز قبل قاہرہ پہنچا تھا۔ غزہ سے ساتھ جانے والے وفد میں خلیل الحیہ، فتحی حماد اور روحی مشتہی جب کہ بیرون ملک سے موسیٰ ابو مرزوق، صالح العاروری، عرزت الرشق، ماھر صلاح، زاھر جبارین اور دیگر رہ نماؤں نے شرکت کی۔

حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا کہ دورہ مصر کامقصد غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش مشکلات کو کم کرنا اور حماس اور مصر کے درمیان رابطوں کو فروغ دینا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحماس کے وفد کا 21 روزہ دورہ مصراختتام پذیر،قیادت غزہ واپس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.