• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کا اسرائیلی منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا

پیر 21-08-2017
in غزہ
0
0Pala8333
0
SHARES
5
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی اور سنہ 1948ء کے دوران صہیونی ریاست کے قبضے میں آنے والے علاقوں میں حال ہی میں اسرائیلی فوج نے زیرزمین اور سطح زمین پر کنکریٹ کی دیوار کی تعمیر شروع کی ہے۔ دوسری جانب اسرائیل کے ذرائع ابلاغ میں بھی خطیر رقم سے دیوار کی تعمیر کے اس منصوبے پر بحث جاری ہے۔ اسرائیلی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ غزہ کی سرحد پر کنکریٹ کی دیوار کی تعمیر کا صہیونی منصوبہ بری طرح ناکام ہوگا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی تجزیہ نگار اور ماہر ارضیات ’یوسی لنگوٹزکی‘ نے اپنے ایک مضمون میں غزہ کی سرحد پر کنکریٹ کی دیوار کو دھوکہ قرار دیا۔ اخبار ’دی مارکر‘ میں شائع ہونے والے ان کے مضمون میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی اور شمالی فلسطینی علاقوں کے درمیان کنکریٹ کی دیوار کی تعمیر سے اسرائیل خود کو فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں سے محفوظ نہیں رکھ سکے گا۔

اسرائیلی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے مزاحمت کاروں کو سرنگوں کے راستے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں دراندازی سے روکنا محدود مدت کے لیے تو کامیاب ہوسکتا ہے مگر طویل المیعاد اس طرح کے منصوبے کامیاب نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے لکھا کہ وہ 2005ء میں اسرائیلی فوج کو اسی طرح کے ایک منصوبے کی تجویز پیش کرچکے تھے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی اخبارات نے انکشاف کیا تھا کہ فوج غزہ کی پٹی اور اسرائیل کے درمیان کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے کے ایک بڑے منصوبے پرکام کررہی ہے۔

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کی رپورٹ کے مطابق فوج غزہ اور اسرائیل کے درمیان تین ارب شیکل کی خطیر رقم سے ایک دیوار کی تعمیر پر کام کررہی ہے۔ کنکریٹ کی یہ دیو قامت دیوار کئی میٹر زمین میں گہری اور سات میٹر سطح زمین سے بلند ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق اس دیوار کی تعمیر کا مقصد غزہ اور اسرائیلی علاقوں کے درمیان زیرزمین سرنگوں کی کھدائی روکنا اور کھودی گئی سرنگوں کی نشاندہی کرکے انہیں بند کرنا ہے۔

ایک دوسرے عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ کے مطابق پچھلے چند ماہ کے دوران غزہ اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر کئی جوہری تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔ سرحد کے قریب سیمنٹ سازی کا ایک کارخانہ بھی قائم کیا گیا ہے۔ دیوار کی تعمیر اور اس کارخانے میں سیمنٹ کی تیاری کے لیے تعمیراتی ماہرین اور لیبر بیرون ملک سے منگوائی گئی ہے۔ فوج کے ساتھ کئی نجی تعمیراتی کمپنیاں بھی اس منصوبے میں کام کررہی ہیں۔ کھدائی کے دوران نکالی جانے والی مٹی اور ملبہ منتقل کرنے کے لیے بھی لیبر بیرون ملک سے منگوائی گئی۔

دوسری جانب فلسطینی تنظیموں نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر بڑے پیمانے پر دیوار کی تعمیرکے صہیونی منصوبے کے سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرکے سرحد پرسیز فائر معاہدے کے تحت قائم اسٹیٹس کو کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ اس کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کا اسرائیلی منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.