غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک ہفتہ قبل غزہ سے مغربی کنارے داخل ہوتے وقت حراست میں لیے گئے دو فلسطینی تاجروں کو رہا کر دیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ اورغرب اردن کے سرحدی رابطہ کار نے بتایا کہ دو فلسطینی تاجروں کو اسرائیلی فوج نے رہا کردیا ہے۔ انہیں 8 دن قبل غزہ سے غرب اردن Â داخل ہوتے وقت ’بیت حانون‘ گذرگاہ سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔فلسطینی رابطہ کار نے بتایا کہ غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والی دو کاروباری شخصیات مدحت کرم اور حازم طومان کو آٹھ دن قبل غزہ سے غرب اردن داخل ہوتے وقت حراست میں لیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی کے تاجروں اور کاروباری شخصیات کو غرب اردن میں داخل ہوتے وقت حراست میں لیا جانا معمول کی باتی ہے۔ صہیونی فوج غزہ کے شہریوں کو بلیک میل کرنے کے لیے انہیں حراست میں لیتی رہتی ہے۔