غزہ ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل نے اپنے آئرن ڈوم ڈیفنس سسٹم کے ذریعے غزہ پٹی کی سمت 20 طیارہ شکن میزائل داغ دیے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق العربیہ نیوز چینل کے نمائندے نے بتایا ہے کہ غزہ پٹی کے شمال میں حماس تنظیم کا عسکری ونگ القسام بریگیڈز اپنی مشقوں میں مصروف تھا۔ اس دوران بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی مشق کو غلطی سے راکٹ حملہ شمار کر کے اسرائیل کا آئرن ڈوم ڈیفنس سسٹم متحرک ہو گیا۔اس سے قبل غزہ پٹی کے نزدیک واقع کئی اسرائیلی صیہونی بستیوں میں خطرے کے سائرن بجنا شروع ہو گئے۔ اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر اسرائیلی ٹینک حرکت میں آ گئے اور ریت کی دیواریں قائم کر دی گئیں۔
