غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غزہ کی پٹی میں فلسطینی حکام نے بتایا کہ صہیونی انتظامیہ نے غزہ کی پٹی کے ماہی گیروں کو سمندر میں چھ سے 9 کلو میٹر تک ماہی گیری کی اجازت دی ہے اور اس فیصلے کا اطلاق کل بدھ سے کیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ میں ماہی گیر یونین کے انچارج نزار عیاش نے بتایا کہ اسرائیلی انتظامیہ نے غزہ کے مچھیروں کو چھ سے نو کلو میٹر تک مچھلیوں کے شکار کی اجازت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ صہیونی حکام کی طرف سے غزہ کے مچھیروں کو وادی غزہ، جنوبی غزہ اور رفح کے Â ساحلی علاقوں میں چھ سے نو کلو میٹر تک مچھلیوں کے شکار کی عارضی اجازت دی گئی ہے۔ تاہم شمالی سمندری حدود میں چھ کلو میٹر سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
نزار عیاش نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی ماہی گیروں کو سمندر میں 20 کلو میٹر تک ماہی گیری کیا اجازت فراہم کرے۔
