• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

ترکی کے وفد کا دورہ غزہ، جنگ سے شہید 9 مساجد کی تعمیر نو کا افتتاح

ہفتہ 26-11-2016
in غزہ
0
0Pala5154
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ترکی کی حکومت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے گذشتہ روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا جہاں وفد نے صہیونی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ کے دوران شہید ہونے والی نو مساجد کی دوبارہ تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ترکی کا سرکاری وفد مقبوضہ مغربی کنارے کے راستے غزہ کی پٹی میں داخل ہوا۔ ترک وفد کی قیادت محکمہ مذہبی امور کے ڈائریکٹر تعمیرات زینل ارسلان کررہے ہیں۔

غزہ پہنچنے کے بعد میڈیا کے نمائند سے بات کرتے ہوئے ترک وفد کے سربراہ نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والی 9 مساجد کی تعمیر نو کا افتتاح کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والی نو مساجد کی تعمیر نو کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس منصوبے کے لیے تمام فنڈز انقرہ حکومت فراہم کرے گی۔

زینل ارسلان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دورے کے دوران تعمیر نو کے بعد مکمل ہونے والی ایک مسجد کا بھی افتتاح کریں گے۔

ادھر فلسطینی وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کا سرکاری وفد غزہ پہنچ چکا ہے۔ یہ وفد پانچ روز تک غزہ کی پٹی میں قیام کرے گا۔ اس دوران غزہ میں ترکی کے تعاون سے جاری تعمیراتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ترک وزارت مذہبی امور نے دسمبر 2015ء میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والی 9 مساجد کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کے مطابق جولائی اور اگست 2014ء کو غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جنگ کے نیتجے میں غزہ کی پٹی میں 64 مساجد مکمل طور پر شہید اور 150 مساجد کو جزوی طور پر نقصان پہنچا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieترکی کے وفد کا دورہ غزہ، جنگ سے شہید 9 مساجد کی تعمیر نو کا افتتاح
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.