غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) انسانی حقوق کے عالمی مرکز نے کہا ہے کہ لازمی دواؤں کے فقدان کی وجہ سے غزہ کے اسپتالوں میں چھے نوزائیدہ بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کے عالمی مرکز کا کہنا ہے کہ یہ بچے صرف اس انجکشن کے دستیاب نہ ہونے کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے جو قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو نظام تنفس میں مدد فراہم کرتا ہے۔دوسری جانب غزہ کے الشفا ہسپتال کے شعبہ اطفال کے ڈائریکٹر ناصر بلبل نے کہا ہے کہ اس اسپتال کو ہر ماہ ایسے سو انجکشن درکار ہیں لیکن محاصرے کی وجہ سے ہم صرف بیس انجکشن ہی حاصل کر پاتے ہیں۔
اسرائیل نے سن دو ہزار چھے سے غزہ کا شدید ترین محاصرہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے اس علاقے میں انسانی صورتحال دن بدن ابتر ہوتی جا رہی ہے۔