فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی خصوصی دعوت پر امسال بھی 1000 فلسطینیوں کو سرکاری حج پر آنے کی دعوت دی گئی تھی۔ یہ تمام شہری فلسطینی شہداء کے اقارب میں شامل ہیں۔
گذشتہ روز غزہ کی پٹی کے شہداء کے 500 اقارب سرحدی گذرگاہ رفح کے راستے مصر داخل ہوئے جہاں سے وہ خصوصی حج پرواز کے ذریعے سعودی عرب مناسک حج کی ادائی کے لیے روانہ ہوگئے۔
فلسطین حج وعمرہ کمیشن کےت چیئرمین محمد بن سعد الدوسری نے بتایا کہ خصوصی حج اسکیم کے تحت سعودی عرب روانہ ہونے والی یہ پہلی کھیپ ہے۔ ان عازمین حج کا تعلق شمالی اور وسطی غزہ، خان یونس اور رفح کے علاقوں کے شہداء سے کے اقارب سے ہے۔ دوسری کھیپ آج یا کل روانہ ہوگی۔