• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

الزواری اور اس کی ٹیم نے 2008ء سے قبل 30 ڈرون بنائے:القسام

پیر 01-05-2017
in غزہ
0
0Pala7006
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ نے انکشاف کیا ہے کہ تیونس کے سابق فلائیٹ انجینیر اور تنظیم کے رکن محمد الزواری نے سنہ 2008ء کی غزہ پر مسلط کی گئی جنگ سے قبل بغیر پائلٹ کے 30 ڈرون طیارے تیار کیے تھے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان کی جانب قطر سے نشریات پیش کرنے والے ’الجزیرہ‘ ٹی وی کی ایک دستاویزی فلم کے لیے ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں کہا کہ محمد الزواری شہید غزہ پر سنہ 2008ء میں مسلط کی گئی جنگ سے قبل 30 ڈرون طیارے بنا چکے تھے۔

خیال رہے کہ محمد الزواری کو 15 دسمبر 2016ء کو تیونس کے صفاقس شہر میں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ ان کے جسم میں 20 گولیاں پیوست کی گئی تھیں۔

حملہ آوروں نے الزواری کو اسنائپر پستول سے نشانہ بنایا اور ان کےسر میں 5 گولیاں ماری گئی تھیں۔ جس کے نتیجے میں وہ جام شہادت نوش کرگئے تھے۔

الزواری کی شہادت کے بعد حماس نے دعویٰ کیا تھا کہ شہید نہ القسام کے رکن تھے بلکہ وہ القسام بریگیڈ کے بغیر پائلٹ ڈرون طیاروں کے بھی خالق تھے۔

انہوں نے ’ابابیل‘ کے نام سے ایک ڈرون طیارہ بنایا تھا جسے سنہ 2014ء کی جنگ میں فلسطینی مجاھدین نے جاسوسی کے لیے استعمال بھی کیا۔

محمد الزواری تیونس کی سرکاری ائیرلائن میں فلائیٹ انجینیر کے طور پر ملازمت کرتے رہے ہیں۔ کچھ عرصہ بعد انہوں نے ملازمت ترک کردی تھی اور وہ حماس کے ساتھ وابستہ ہو کر القسام بریگیڈ کے لیے بغیر پائلٹ کے ڈرون طیارے بنا رہے تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieالزواری اور اس کی ٹیم نے 2008ء سے قبل 30 ڈرون بنائے:القسام
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.