مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزیر برائے محنت وآباد کاری مفید الحساینہ نے بتایا کہ حکومت کیجانب سے غزہ کی پٹی میں جنگ کے 1600 متاثرین کو چھوٹے منصوبوں میں مدد فراہم کرنے کے لیے بھی امداد فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے غزہ کی پٹی میں 2000 مکانات کی تعمیر کے لیے 60 ملین ڈالر کی رقم دینے کا وعدہ کیا ہے۔ فلسطینی وزیر کا کہنا تھا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی میں تعمیراتی سامان کی فراہمی میں مسلسل رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں جس کے نتیجے میں مکانات کی تعمیر کا سلسلہ معطل ہے۔
فلسطینی وزیر کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کے عوام کی بہبود اور امداد عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ اگر عالمی برادری کی جانب سے بروقت امداد فراہم نہ کی گئی تو غزہ کی صورت حال آتش فشاں بن کر پھٹ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی برائے پناہ گزین”اونروا” اور "یو این ڈی پی” تعمیر کی اہم ذمہ دار تنظیمیں ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین