• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ میں اقوام متحدہ کے دفتر پر حملہ ناپسندیدہ فعل ہے: حماس

جمعہ 30-01-2015
in حماس
0
plf attack-on-UNoffice
0
SHARES
3
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کے دفتر پر مشتعل افراد کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناپسندیدہ فعل قرار دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے نایب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے اپنے ایک بیان میں عالمی ادارے کے غزہ میں قائم دفاتر پر حملے کسی صورت میں بھی قابل قبول نہیں ہیں۔

انہوں ‌نے کہا کہ ہم سب کو اقوام متحدہ سے گلے شکوے ہیں مگر ہم عالمی ادارے کے دفاترکو نشانہ بنانے اور املاک کی توڑپھوڑ کی حمایت نہیں کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں کے دفاتر پر مشتعل ھجوم نے حملہ کر کے اس کی توڑپھوڑ کی تھی۔ اقوام متحدہ کے اداروں کے مراکز کو نشانہ بنانے والے مظاہرین کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے کی جانب سے غزہ کی پٹی میں امدادی کام روک دیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یہاں یہ امر بھی واضح رہے کہ چند روز پیشتر اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی "اونروا” کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ عالمی برادری کی جانب سے امداد کے وعدے پورے نہیں کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں وہ امدادی کام مزید جاری نہیں رکھ سکتے ہیں۔ اونروا کے اس بیان کے رد عمل میں سیکڑوں فلسطینیوں نے عالمی ادارے کے دفاتر کے باہر ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور دفتر پر حملہ کر کے اس کی توڑپھوڑ کی تھی۔

اس واقعے کے رد عمل میں حماس رہ نما نے کہا کہ فلسطینی عوام کو احتجاج کا حق ہے مگر شہریوں کے لیے کسی طور پر یہ مناسب نہیں کہ وہ احتجاج کو پرتشدد رنگ دینے کے بعد عالمی ادارے کے مراکز پرحملے کریں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.