غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران غزہ کی پٹی میں 14 ہزار 630 بچوں نے جنم لیا۔ یوں اوسطا روزانہ 162 بچے پیدا ہوتے رہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی اس وقت کل آبادی 20 لاکھ 31 ہزار ہے جس میں 51 فی صد مرد اور 49 فی صد خواتین ہیں۔فلسطینی وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے شہری امور احمد الحلیمی نے بتایا کہ غزہ میں 70 فی صد آبادی بچوں اور جوانوں پر مشتمل ہے۔
آٹھ لاکھ 50 ہزار افراد کی عمریں 16 سال، 3 لاکھ 70 ہزار کی عمریں 16 سے 25 سال اور تین لاکھ کی عمریں 26 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔
رپورٹ کے مطابق غزہ کے دو لاکھ افراد کی عمریں
رپورٹ کے مطابق غزہ کے دو لاکھ افراد کی عمریں 36 سے Â 40 سال کے درمیان ہیں اور کل آبادی کا 30 فی صد 40 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد پر مشتمل ہے۔
گزشتہ برس مجموعی طور پر غزہ میں 58 ہزار 170 بچوں نے جنم لیا جس کا یومیہ تناسب Â 160 اور فی گھنٹہ چھ بچے بنتا ہے۔