فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے والے ایک سیکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ گذشتہ شام غزہ کی پٹی میں الجنینہ کالونی میں ویران علاقے میں ایک راکٹ گر کر پھٹا ہے جس کے نتیجے میں قریب موجود مکانوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ یہ راکٹ مصر کی طرف سے داغا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ مصر کے اندر متعدد زور دار دھماکوں کی آوزوں کے ساتھ دھواں بھی اٹھتا دیکھا گیا تھا۔
خیال رہے کہ مصری فوج نے گذشتہ اڑھائی سال سے جزیرہ نما سینا میں سرگرم ایک شدت پسند گروپ کے خلاف آپریشن شروع کررکھا ہے۔ ’ولایت سیناء‘ نامی یہ گروپ شدت پسند تنظیم ’داعش‘ کے ساتھ وفاداری کا دعویٰ کرتا ہے۔ یہ تنظیم مصری فوج پر متعدد خونی حملوں کی ذمہ داری سمجھی جاتی ہے۔