• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

مصر انسانی ہمدردی کے تحت رفح گذرگاہ مستقل طورپرکھول دے:فلسطینی رہنما

بدھ 26-10-2016
in غزہ
0
0Pala4811
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے سرکردہ سیاسی اور سماجی رہنما نے مصری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوام گذرگاہ رفح کو مستقبل بنیادوں پر کھول دے تاکہ سرحد کے دونوں طرف پھنسے ہزاروں فلسطینیوں کو سفر کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سماجی رہنما اور غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑںے کے لیے امدادی قافلے’میلوں کی مسکراہٹ‘ کے رابطہ کار عصام یوسف نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گذرگاہ کی بندش کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔ ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ مصری حکومت رفح گذرگاہ کو فوری طور کھول دے تاکہ امدادی قافلوں کو غزہ کے محصورین کی مدد کے لیے روانہ کیا جاسکے۔

منگل کے روز غزہ کی پٹی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عصام یوسف کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے دس سال سے غزہ کی پٹی پرمعاشی پابندیاں مسلط کر رکھی ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری محصورین غزہ کے ساتھ کھل کر اظہار یکجہتی کرے اور امدادی کاررائیوں کا سلسلہ بڑے پیمانے پر شروع کیا جائے۔ غزہ کی پٹی کے محصورین کی مشکلات دور کرنے میں مصر اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح سنہ 2013ء کے بعد سے بند ہے۔ ایک مہینے میں چند روز کے لیے گذرگاہ کھولی جاتی ہے مگر اس کے نتیجے میں غزہ کی پٹی کی سرحد کی دونوں اطراف میں پھنسے فلسطینیوں کو اپنی منزل تک پہنچنے مسلسل دشواریوں کا سامنا ہے۔ سنہ 2015ء کے دوران پورے سال میں صرف 21 دن کے لیے رفح گذرگاہ کھولی گئی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.