غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں صہیونی فوج کے تعاقب کے باعث تین روز سمندر میں کشتی ڈوبنے سے لا پتا ہونے والے فلسطینی ماہی گیر کی لاش تیسرے روز بھی نہ مل سکی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تین روز قبل اسرائیلی بحریہ نے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں کا تعاقب کیا تھا، جس کے بعد 33 سالہ محمد الھسی نامی ایک فلسطینی ماہی گیر کی کشتی سمندر میں الٹ گئی گئی۔ کشتی الٹنے سے محمد الھسی سمندر میں ڈوب گئے تھے۔ فلسطینی شہری دفاع کا عملہ الھسی کی تلاش میں ہے مگر اس کے زندہ یا مردہ کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔فلسطینی ماہی گیر یونین نے سربراہ نزار عیاش کا کہنا ہے کہ محمد الھسی کی کشتی Â پراسرائیلی فوج نے فائرنگ کی تھی جس کے بعد ان کی کشتی سمندر میں الٹ گئی اور وہ خود بھی شہید ہوگئے تھے۔
عیاش نے بتایا کہ صہیونی فوج نے فلسطینی ماہی گیر کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا۔ اپنے ایک ساتھی کی شہادت کے خلاف فلسطین ماہی گیر یونین نے ہڑتال شروع کی ہے اور ماہی گیری کا بائیکاٹ کردیا ہے۔