• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

محصورین غزہ کی مالی امداد کا مقصد انہیں ریلیف فراہم کرنا ہے: العمادی

منگل 20-02-2018
in غزہ
0
0Pala10236
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے لیے قطر کے مندوب محمد العمادی نے کہا ہے کہ دوحہ کی جانب سے محصورین غزہ کی مالی امداد کا مقصد انہیں ریلیف فراہم کرنا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قطری سفیر نے غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش مالی مشکلات کے حل کے لیے 9 ملین ڈالر کی امداد کے فریم ورک پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ دوحہ کی طرف سے جاری کردہ امداد میں 23 لاکھ ڈالر غذائی سامان اور کپڑے جب کہ پانچ لاکھ ڈالر غزہ کے اسپتالوں کے ایندھن اور دو ملین ڈالر ادویات کی مد میں ادا کیے جائیں گے۔

غزہ کی پٹی میں غریب اور گھروں سے محروم شہریوں کی مالی امداد کے لیے ایک ملین ڈالر کی رقم ادا کرنے کا اعلان کیا۔ قطری مندوب کا کہنا تھا کہ دوحہ غزہ کی پٹی  میں طلباء کی اسکول اور فیسوں کی مد میں ایک ملین ڈالر اور مریضوں کی بہبود کے لیے دو ملین ڈالرخرچ کرے گا۔

العمادی نے کہا کہ قطر کی طرف سے غزہ کے متاثرین کی مالی امداد کا مقصد جنگ سے متاثرہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے دو ملین افراد کے مسائل اور مشکلات کو پوری دنیا کھلی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے مگر اس کے باوجود عالمی برادری حرکت میں نہیں آئی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ غزہ کے  عوام کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے عالمی برادری موثر اقدامات کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ قطری حکومت فلسطینی اتھارٹی اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر فلسطینی عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.