فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابقÂ قطری سفیر محمد العمادی غزہ اور غرب اردن کے درمیان رابطے کے لیے استعمال ہونے والی ’ایریز‘ گذرگاہ سے غزہ پہنچے۔ ان کے ہمراہ چار دیگر اہم شخصیات بھی غزہ آئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق محمد العمادی غزہ کی پٹی میں غزہ کی پٹی میں ایک موبائل کمپنی کی جانب سے سروسز شروع کیے جانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ غزہ کی پٹی میں قطر کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیں گے اور حماس سمیت دیگر فلسطینی جماعتوں کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔ فلسطینی دھڑوں حماس اور فتح کے درمیان مصالحتی معاہدہ طے پانے کے بعد قطری سفیر کا غزہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔
اپنے دورے کے دوران وہ غزہ کی پٹی میں حماس اور فتح کی قیادت سے مصالحتی امور پربھی بات چیت کریں گے۔
