فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق علماء کونسل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عازمین حج میں فریضہ حج سے متعلق رہنما لٹریچر کی تقسیم کا مقصد انہیں حج کے فرائض اور اس عظیم عبادت کے تقاضوں کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔
عالمی علماء کونسل کے فلسطینی چیئرمین ڈاکٹر مروان ابو راس نے بتایا کہ عازمین حج میں تقسیم کی گئی کتب میں فریضہ حج کی ادائیگی، مناسک حج اور حج وعمرہ سے متعلق ضروری معملومات اور رہنما اصول درج ہیں۔ اس کتابچے میں بتایا گیا ہے کہ فریضہ حج کے دوران حجاج کرام کو کون کون سے کام کرنے ہیں اور کن سے پرہیز کرنا ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ علماء کونسل کی فلسطینی برانچ کی طرف عازمین حج کی رہنمائی کے لیے چار ہزار کتب چھاپی گئی تھی۔