• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

فلسطینی طبی عملہ اورایمبولینسیں صہیونی فوج کے نشانے پر!

ہفتہ 03-06-2017
in غزہ
0
0Pala7406
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی اور غرب اردن میں آئے روز صہیونی ریاست کی دہشت گردی کے خلاف ہونے والے فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہروں پر اسرائیلی فوج طاقت کا استعمال تو کرتی ہے مگر صہیونی فوج دانستہ طورپر مظاہرین کی مدد کو پہنچنے والے طبی اداروں کے کارکنوں، ان کی گاڑیوں اور ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ بات باعث تشویش ہے کہ صہیونی ریاست کے نام نہاد سیکیورٹی ادارے غزہ اور غرب اردن میں طبی امدادی اداروں اور ایمبولینسوں کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں اور امدادی کارکنوں پر بھی تشدد کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امدادی کارکنان اور ایمبولینسوں پر حملے کا تازہ واقعہ غزہ کے شمالی علاقے میں اسرائیلی سرحد کے قریب ہونے والے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران پیش آیا جب قابض فورسز نے نقاط تماس پر جمع ہونےوالے فلسطینی مظاہرین اور طبی امدادی عملے اور ان کی ایمبولینسوں کو بھی آنسوگیس کی شیلنگ سے نشانہ بنایا۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی مظاہرین، انسانی حقوق کے کارکنوں اور امدادی اداروں سے وابستہ کارکنان کے خلاف صہیونی ریاست کی انتقامی پالیسی پرعالمی برادری بھی مجرمانہ غفلت کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں پرامن ریلیوں پر اسرائیلی فوج کا تشدد اور طبی اداروں کے کارکنوں پر حملے بھی انسانی حقوق کے باب قابل مواخذا ہیں۔ عالمی برادری فلسطینی قوم کے خلاف ہونے والی صہیونی جارحیت اور امدادی کارکنان پرتشدد کے حوالے سے کیوں مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.