غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس قائم اسرائیلی فوج کی ایک چوکی کو آگ لگا کر نذرآتش کر دیا تاہم اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔Â دو ہفتے میں غزہ کی مشرقی سرحد پر کسی فوجی چوکی کے جلائے جانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مشرقی البریج میں فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروپ کو سرحد پر بنی ایک چیک پوسٹ کی طرف جاتے، اس آگ لگاتے اور بہ حفاظت واپس آتے دکھایا گیا ہے۔فلسطینی نوجوان خار دار باڑ عبور کرکے چیک پوسٹ تک پہنچتے ہیں۔ اس باڑ کی دوطرف اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات رہتی ہے۔ وہیں سےاسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کرکے درجنوں شہریوں کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کیا۔