• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ کے مریضوں کوعلاج سے روکنا انسانیت کے خلاف جرم ہے:حماس

بدھ 28-06-2017
in غزہ
0
0Pala7632
0
SHARES
4
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے غزہ کی پٹی کے مریضوں کو دوسرے فلسطینی شہروں میں علاج کے لیے سفر پر صدر محمود عباس کی پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حماس کاکہنا ہے کہ غزہ کے مریضوں کو علاج سے محروم رکھنا محمود عباس کا انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے مریضوں کو غرب اردن کے اسپتالوں میں منتقل کرنے پر پابندی عائد کرکے محمود عباس نے قوم دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ غزہ کی پٹی میں علاج کی سہولیات کے فقدان کے باعث ہونے والی تمام اموات کا ذمہ دار صدر محمود عباس ہے جس نے غزہ کے عوام کو اجتماعی سزا دینے کی ظالمانہ روش اپنا رکھی ہے۔

ترجمان نے غزہ کے مریضوں کو دوسرے فلسطینی علاقوں کے اسپتالوں میں لے جانے سے روکنے کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ محمود عباس اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو مل کر غزہ کی پٹی کے عوام کا گھیرا کررہے ہیں۔ غزہ کے محاصرے کو مزید سخت کرنے کی سازشیں ہرصورت میں بند کی جائیں۔

حماس کے ترجمان نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے مریضوں کو غرب اردن کے اسپتالوں میں لے جانے پر پابندی محمود عباس اور نیتن یاھو کی مشترکہ سازش ہے جس کا مقصد غزہ کے عوام کو اجتماعی سزا دینا ہے۔

سامی ابو زھری نے کہا کہ گذشتہ دو روز میں غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں متعدد فلسطینی بچے علاج کی سہولت نہ ملنے کے باعث جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔ ان کی موت کی تمام تر ذمہ داری محمود عباس پرعائد ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے ترجمان نے گذشتہ روز بتایا کہ الرنتیسی اسپتال میں زیرعلاج ایک نو ماہ کا بچہ ضروری طبی سہولیات نہ ہونے کے باعث جام شہادت نوش کرگیا جس کے بعد چوبیس گھنٹوں میں علاج سے محرومی کے باعث فوت ہونے والے بچوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ کے مریضوں کوعلاج سے روکنا انسانیت کے خلاف جرم ہے:حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.