غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے اطراف میں مشقیں شروع کی ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے اسرائیلی فوج کی بھاری نفری غزہ کے قریب ایک میدان میں جمع کی گئی جس کے بعد فوج نے مشقوں کا آغاز کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری بکتر بند گاڑیوں، فوجی ٹرکوں اور دیگر بھاری مشینری کے ساتھ غزہ کے اطرافÂ میں پہنچیں اور جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے مشقوں کا آغاز کردیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ صیہونی فوج کے کئی دستے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے اتارے گئے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کے قریب صیہونی کالونی کیبوسات اشکول کے آباد کاروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اگلے چند روز تک صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دن دو بجے تک فوجی ایریے کے قریب نہ آئیں۔
